چیئرمین سینیٹ (سیلریز،الاؤنسز اورمراعات)بِل کے اہم نکات
ملک کو درپیش سنگین معاشی چیلنجز کے باوجود سینیٹ آف پاکستان سے چیئرمین سینیٹ کی مراعات اورالاؤنسز میں اضافے کا بِل 16جون2023ء کو منظور کرایا گیا ہے۔ اسے”چیئرمین سینیٹ (سیلریز،الاؤنسزا و رمراعات)بل2023ء“کا نام دیا گیا ہے۔بل کی منظوری میں حکومت و اپوزیشن ایک پیج پر نظر آئے۔ن لیگ،پیپلزپارٹی،جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے بل کی حمایت کی گئی۔
مہنگائی سے پسی عوام کے پیسوں سے سینیٹ چیئرمین کے الاؤنسز،مراعات اور پروٹوکول میں لاکھوں مالیت کے اضافے کا عمل ارب پتی سینیٹر حضرات کی عوامی مشکلات سے بے حسی اور لاتعلقی کا افسوس ناک اظہار ہے۔
اہم نکات!
اس بِل کے اہم نکات کی تفصیل کچھ یوں ہے:۔
چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 2لاکھ5ہزار روپے ہوگی۔
چیئرمین سینٹ رخصتی پر ہوگا تو ماہانہ2لاکھ روپے leaveسیلری کی مد میں وصول کیا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا مشرف نے بلیک میلنگ کیلئے سپریم کورٹ ججوں کی غیراخلاقی ویڈیوزبنوائی تھیں؟
چیئرمین سینیٹ کو 50ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ’اخراجاتی الاؤنس‘ دیا جائے گا۔(اس سے قبل اس الاؤنس کی مالیت6ہزار روپے ماہانہ تھی۔)
چیئرمین سینیٹ اور انکی فیملی کو سرکاری گاڑیوں کے استعمال کا حق ہوگا۔گاڑیوں کی مینٹیننس سرکاری اخراجات سے ہوگی۔
چیئرمین سینیٹ کیلئے کرائے پر لی گئی رہائش گاہ کا کرایہ ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ سے زیادہ نہیں ہوگا۔
چیئرمین سینیٹ کی ایک مدت کے دوران انکی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کی جائے گی،جس کی لاگت 50لاکھ روپے سے زائد نہیں ہوگی۔
چیئرمین سینیٹ بیرونی ملک سرکاری دورہ پر ہونگے تو انہیں ڈپٹی ہیڈ آف اسٹیٹ یا نائب صدر کا پروٹوکول دیا جائے گا
بیرون ملک سفر کیلئے چیئرمین سینیٹ کو حکومتی اخراجات پروفاقی حکومت،کسی صوبائی حکومت،مسلح افواج یا پاکستان کے کسی بھی فضائی کلب سے طیارہ ریکوزیشن کرنے کا حق ہوگا۔
جب سینیٹ چیئرمین ریکوزیشن شدہ طیارہ سے سفر کر رہے ہونگے تو فیملی کے چار افراد کو ساتھ لیجا سکیں گے جبکہ کمرشل طیارے سے سفر کی صورت میں فیملی کے ایک رکن کو سرکاری خرچ پر ساتھ لے جا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ اے کو 881ایکڑ سرکاری زمین 18پیسے کے ریٹ پر الاٹ کرنے کا میگا اسکینڈل
چیئرمین سینیٹ اورانکی فیملی کو سرکاری رہائش گاہ پر طبی سہولیات ملیں گی۔ جو تین برس تک چیئرمین سینیٹ رہ چکا ہوانہیں اور انکی اہلیہ یا بیوہ کو بھی یہ طبی سہولیات دستیاب ہونگی
چیئرمین سینیٹ،سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کی جانب سے طے شدہ ذاتی اسٹاف کا حق دار ہوگا۔
جو تین برس تک سینیٹ کا چیئرمین رہ چکا ہو،اسے 12افراد پر مشتمل ’سپورٹنگ اسٹاف‘ دیا جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ کو18لاکھ سالانہ کی صوابدیدی گرانٹ کی منظوری دینے کا حق ہوگا یاصوابدیدی گرانٹ کی رقم کا تعین سینیٹ کی خزانہ کمیٹی بھی کر سکتی ہے۔
ہر فرد جو تین برس تک سینیٹ کا چیئرمین رہ چکا ہو،اسے تاحیات مکمل سیکیورٹی ملے گی،جس میں رہائش پر 6محافظ دئے جائیں گے اور اسکواڈ کی ایک گاڑی میں پولیس،رینجرز،ایف سی اور اے ٹی ایف کے 4اہلکار ہونگے
اگر فضائی حادثے میں چیئرمین سینیٹ انتقال کر جائے تو حکومت کی جانب سے انکی فیملی کو ایک کروڑ روپے کی رقم ادا کی جائے گی۔
اگر فضائی حادثے میں چیئرمین سینیٹ زخمی ہوجائے تو انہیں حکومت کی جانب سے متعین کردہ رقم ادا کی جائے گی۔
سینیٹ کی خزانہ کمیٹی چیئرمین سینٹ کو اضافی مراعات بھی دے سکے گی۔

ریسرچر،کانٹینٹ پروڈیوسر
