منگل, نومبر 3, 2026
تازہ ترین

جرمن غیر سرکاری تنظیم کا کارنامہ:پاکستان میں پہلی لیبر اکیڈمی کا آغاز

Share

غیر سرکاری جرمن تنظیم Friedrich-Ebert-Stiftung (FES) نے پاکستان میں مزدور یونینز کی کارکردگی اور تنظیمی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ”پاکستان لیبر اکیڈمی” کی بنیاد رکھ دی ہے۔

فرسٹ لیبر اکیڈمی کی افتتاحی تقریب میں پاکستان میں جرمنی کے سفیر سمیت مختلف مزدور یونینز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان میں اکیڈمی کا مقصد ٹریڈ یونینز اور مزدوروں کی استعداد بڑھانے اور تنظیمی صلاحیتوں میں اضافے کی کوششیں کی جائینگی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لیبر قوانین تو موجود ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔

لیبر اکیڈمی کے قیام کے حوالے سے تقریب میں شرکاء کو بتایا گیا کہ اس اکیڈمی کا قیام مزدور کارکنوں اور محنت کشوں کے لئے طویل نصابی تربیت اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں ابھارنے کے لئے تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ مزدوروں سے متعلق قوانین میں بہتری اور مزدوروں میں اپنے حقوق سے متعلق آگہی آج بھی اہم ضرورت ہے۔

پاکستان لیبر اکیڈمی کے حوالے سے ملکی اور غیر ملکی مقررین کا کہنا تھا کہ مزدور تنظیموں میں خواتین کی شرکت اور ان کے سماجی تحفظ اور صحت حکومتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔


Share

Kismat Khan

ریسرچر،کانٹینٹ پروڈیوسر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے