منگل, نومبر 3, 2026
اسکینڈلز

پی ڈی ایم حکومت میں 164ارب کے5 میگا کرپشن اسکینڈلز سامنے آگئے

Share

پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی حکومت کے آخری دنوں میں مختلف وزارتوں اور محکمہ جات میں اربوں مالیت کے میگا کرپشن اسکینڈلز کی میڈیا میں گونج ہے۔ ان میں سے 5 اہم میگا اسکینڈلز کی مالیت 164ارب روپے ہے۔

53.3ارب کا ٹیکس فراڈ
ایکسپریس ٹریبون کی27جولائی2023ء کی رپورٹ کے مطابق ’ایف بی آر میں 53.3ارب روپے مالیت کا بڑاٹیکس فراڈ سامنے آیا ہے۔‘ لگ بھگ 8ہزار افراد نے ایف بی آر کے ساتھ فراڈ کرکے 53.3ارب روپے مالیت کی سیلز ٹیکس adjustments حاصل کی ہیں۔

Screenshot of Express Tribune Report on Rs.53bn Tax Fraud

ساڑھے69ارب کی منی لانڈرنگ کا اسکینڈل
11جولائی2023ء کی ایک رپورٹ کے مطابق سولرپینل اِمپورٹ کی آڑ میں اووراِنوائسنگ اور منی لانڈرنگ کے ساڑھے69ارب روپے مالیت کے میگا اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔

Screenshot of the report regarding Rs69.5bn money laundering/over invoicing in solar panel imports

سولر پینل اِمپورٹ کی آڑ میں ساڑھے69ارب روپے منی لانڈرنگ کے میگا اسکینڈل کا انکشاف ”ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ“کسٹمز ساؤتھ کی جانب سے شائع ہونیوالی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی رِہائی میں آئی ایس آئی کا کردار

20ارب کا پلاٹ نجی فرم کو دینے کا اسکینڈل
ڈان اخبار کی12جولائی 2023ء کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ تعلیم اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے قواعد کے برخلاف اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں 21کنال سرکاری زمین پر نجی اسکول بنانے کا منصوبہ بے نقاب ہوا ہے۔

Dawn News Report on Plot Scam

یہ پلاٹ21کنال سے زائد زمین کا ہے جس کی مالیت20ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔یہ سرکاری اسکول کیلئے مختص شدہ پلاٹ ہے۔ یوں مفت تعلیم کیلئے مختص پلاٹ کو کمرشل استعمال کیلئے نجی فرم کو دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کیا سینئرجرنیلوں نے نوازشریف کو منشیات کی اسمگلنگ کا مشورہ دیا تھا؟

انگریزی اخبارڈان کی27جولائی2023ء کی رپورٹ کے مطابق ٹیچنگ اورنان ٹیچنگ اسٹاف کے نمائندوں نے وزیرتعلیم رانا تنویر سیملاقات کرکے انہیں سرکاری اسکول کیلئے مختص پلاٹ نجی فرم کو دینے سے روکنے کا مطالبہ کیا۔ ملاقات کے بعد جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیرتعلیم نے نجی فرم اوروزارتِ تعلیم کے مابین MOU پر دستخط کرنے کی تقریب کو رکوادیا۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن(FDE) کے ڈی جی ڈاکٹر اکرام علی ملک اور قائم مقام ڈپٹی ڈی جی علی احمد کھرل سرکاری پلاٹ پر نجی اسکول کی تعمیر کی مخالفت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مشرف نے بلیک میلنگ کیلئے سپریم کورٹ ججوں کی غیراخلاقی ویڈیوزبنوائی تھیں؟

چند اہلکاروں نے الزام لگایا کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن(FDE) کے قائم مقام ڈپٹی ڈی جی علی احمد کھرل کو MOU پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی ہدایت کی گئی تھی،لیکن انہوں نے شرکت نہیں کی جس پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ FDEکے ڈی جی ڈاکٹر اکرام علی ملک پہلے ہی sick leaveپر ہیں۔ذرائع کے مطابق انہیں عہدے سے ہٹانے کا منصوبہ تیار ہے۔

اساتذہ تربیت منصوبے میں بے ضابطگیوں کا الزام
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں 500سے زائد آسامیوں پر من پسند افراد کو بھرتی کرنے اور اساتذہ کی تربیت کے ایک ارب مالیت کے منصوبے میں بے ضابطگیوں کا بھی الزام لگ رہا ہے۔

آٹا اسکیم میں 20ارب چوری کا الزام
اپریل2023ء میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام لگایا تھا کہ84ارب روپے مالیت آٹے کی اسکیم میں 20ارب سے زائد کی چوری ہوئی۔


Share

Kismat Khan

ریسرچر،کانٹینٹ پروڈیوسر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے