سال2018ء میں نوازشریف کو جیل میں کونسی شاہانہ سہولیات فراہم کی گئی تھیں؟
سال2018ء میں ایون فیلڈ کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہونے کے بعد نوازشریف کو اڈیالہ جیل میں قید رکھا گیا تھا،جہاں انہیں انتظامیہ کی جانب سے وہ سہولیات فراہم کی گئی تھیں جو ایمانداری سے زندگی گزارنے والی عام پاکستانیوں کی اکثریت کیلئے کسی خواب سے کم نہیں۔
سترہ جولائی2018ء کو اس وقت کی پنجاب کی نگران حکومت کے وزیراطلاعات احمد وقاص ریاض نے پریس کانفرنس کرکے قوم کو آگاہ کیا تھا کہ کرپشن میں مجرم ثابت ہونے پر سزا کاٹنے والے نوازشریف کو جیل میں کئی شاہانہ سہولیات دستیاب ہیں۔
شاہانہ سہولیات کی طویل فہرست
پنجاب کے نگران وزیراطلاعات کے مطابق سزا یافتہ نوازشریف جیل میں درج ذیل آسائشوں کے مزے اٹھا رہے تھے:۔
نوازشریف کو جیل میں ایک الگ کمرہ دیا گیا تھا
ایک خصوصی باورچی کی خدمات بھی فراہم کی گئی تھیں
نوازشریف کو فراہم کردہ الگ کمرے میں بیڈ کی سہولت موجود تھی
کمرے میں کپڑوں کی سہولت تھی
تین پنکھوں کی سہولت تھی
ٹوائلٹ کی سہولت تھی
میز،کرسی کی سہولت تھی
اخبارات فراہم کئے جاتے تھے
نوازشریف کو فراہم کمرے کے ساتھ لان تھا،جس کا وہ استعمال کرتے تھے
واک کرنے کیلئے مناسب جگہ بھی فراہم کی گئی تھی
یہ بھی پڑھیں: سرکاری فنڈز سے ذاتی گھربنانیوالے پاکستان کے پانچ جاگیرداروزرائے اعظم


جیل میں شاہانہ کھانے کی سہولت
نگران وزیراطلاعات احمد وقاص ریاض کے مطابق جیل میں نوازشریف کی صحت کا خیال رکھنے کیلئے انہیں شاہانہ غذا فراہم کی جارہی تھی اور جیل کے میڈیکل اسٹاف کے علاوہ ’راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آرآئی سی)‘ کا کنسلٹنٹ باقاعدگی سے نوازشریف کا معائنہ کرنے پر مامور تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 1990ء میں نوازشریف کیلئے الیکشن کیسے چرایا گیا؟
احمد وقاص ریاض کے مطابق سزایافتہ نوازشریف کیلئے خصوصی کھانا تیار کرنے کیلئے’راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آرآئی سی)‘ کے ماہرِ غذا کی جانب سے مشورہ دیا جاتا تھا،جس پر عمل کرتے ہوئے ایک خصوصی باورچی کھانا تیار کرتا تھا۔انہوں نے انکشاف کیاتھا کہ جیل میں نوازشریف کے کھانے میں تمام قسم کے فروٹ،سیلڈ،کھجوریں اورقیمہ شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حمودالرحمن کمیشن نے فوجی افسران کی عیاشی اورغیراخلاقی سرگرمیوں پرکیالکھاتھا؟
نوازشریف کو ”بیٹرکلاس“ میں رکھا گیا تھا
جولائی2018ء میں پنجاب کے نگران وزیراطلاعات کے مطابق جیل میں نوازشریف betterکلاس کے قیدی تھے۔ان کے مطابق اس کلاس کے قیدی کو اوپرفراہم شدہ سہولیات کے علاوہ اپنے خرچ پر 21انچ ٹی وی کی سہولت حاصل کرنے کی آزادی بھی حاصل تھی۔

ریسرچر،کانٹینٹ پروڈیوسر
