منگل, اکتوبر 27, 2026
تاریخی رپورٹس

فوج کی مبینہ ڈکیت اورپتھاریدار سیاستدانوں بارے وہ فہرست جومسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ میں پیش کی

Share

قسمت خان زمری،فردِجرم ڈاٹ کام

نوازشریف کی پہلی حکومت کے دوران پاک فوج نے سندھ میں امن و امان کے قیام کیلئے آپریشن کیا تھا اوراس حوالے سے سندھ کے70سے زائد ایسے سیاستدانوں کی فہرست تیار کی تھی جو مبینہ طور پر ڈائریکٹلی یا اِن ڈائریکٹلی ڈکیتیوں میں ملوث تھے یاپھر جرائم پیشہ افراد کوپناہ گاہیں اورسرپرستی فراہم کر رہے تھے۔ ن لیگ نے بینظیربھٹو کی دوسری حکومت کے دوران سال1994ء میں فوج کی جانب سے تیارشدہ اس لِسٹ کو پارلیمنٹ میں بھی پیش کیاتھا۔ اس سے قبل یہ لسٹ1992ء میں نوازشریف حکومت کے دور میں اخبارات میں بھی شائع ہوچکی تھی۔

ن لیگی رہنماچوہدری نثار علی خان نے پارلیمنٹ میں فوج کی جانب سے سندھ کے مبینہ جرائم پیشہ سیاست دانوں اورپتھاریداروں کی فہرست کوپڑھاتھا۔ اس فہرست میں جن سیاستدانوں کے نام تھے ان میں سے بیشتر اس وقت بھی بینظیر بھٹو کی حکومت میں شامل تھے،بعد میں بھی اراکینِ پارلیمنٹ اور حکومتوں کا حصہ رہے اور آج کی تاریخ تک حکومت اورپارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری فنڈز سے اربوں کے ذاتی گھربنانیوالے پاکستان کے پانچ جاگیرداروزرائے اعظم

چوہدری نثار علی خان نے سال1994ء میں پارلیمنٹ میں یہ لسٹ پیش کرتے وقت اس کے پسِ منظر بارے بتاتے ہوئے کہاتھا کہ”یہ لِسٹ تب بنی تھی جب نوازشریف حکومت (نوازشریف کی پہلی حکومت،1990ء تا1993ء) نے فوج کو سندھ میں کارروائی کرنے کی ہدایات دیں۔ فوج کوسندھ کے پتھاریداروں اور امن و امان میں رکاوٹ بننے والوں کی فہرست تیارکرنے کا کہاگیا۔“

Ch. Nisar Ali Khan about Army report on Sindh Politicians who were involved in Crimes

لسٹ میں کِن سیاست دانوں کے نام تھے؟
چوہدری نثار علی خان نے پاک فوج کی جانب سے تیارشدہ لسٹ میں شامل تمام سیاست دانوں اوردیگر افراد کے نام پڑھے تھے جو آج بھی پارلیمنٹ کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔ جب یہ لسٹ پڑھی گئی اس وقت اس میں موجود بیشترسیاستدانوں کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے تھااورکئی سیاستدان پیپلزپارٹی کی اُس وقت کی حکومت کا حصہ تھے۔ن لیگی رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں اس لسٹ کو پیش کرنے کے بعد پیپلزپارٹی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج کی تیارکردہ فہرست میں جن افراد کے نام ہیں،ان میں سے کئی حکومتی بینچوں پر براجمان ہیں۔

چوہدری نثار علی خان نے پارلیمنٹ میں اس لِسٹ میں سے جن سیاست دانوں کے نام لئے تھے،انکی تفصیل اور اُس وقت ان کے اسٹیٹس کی تفصیل کچھ یوں ہے:۔

آصف علی زرداری
سیدخورشید شاہ،ایم این اے
پیرمظہرالحق،ایم پی اے
منظورحسین وسان،ایم پی اے
عطامحمد مری،ایم پی اے
الطاف حسین بھائیو،ایم این اے
میرمحمد وسان،ایم پی اے

Part of List presented by Ch Nisar Ali Khan in Parliament in 1994


سلیم الحق عرف سلیم شہزاد،ایم این اے
طارق محمود،ایم این اے
قمرنویدجمیل،ایم این اے
صفدرعلی باقری جاوید عرف لنگڑا
ایس ایم اقبال
غلام قادر،ایم پی اے
حمیرسنگھ،ایم پی اے
سلیم خورشیدکھوکھر،ایم پی اے
مائیکل جاوید،ایم پی اے
ہوشم بھروجا،ایم پی اے
ڈاکٹر ابراہیم جتوئی،ایم پی اے
میرمنظورعلی پنور،ایم پی اے
سید شبیراحمد شاہ،ایم این اے
تاج محمد شیخ،ایم پی اے
خان محمد دھاری،ایم پی اے
لال بخش بھٹو،ایم پی اے
پرویز علی شاہ،ایم این اے
عبدالستارباچانی،ایم این اے
گل محمد میمن،ایم پی اے
مخدوم رفیق الزمان،ایم پی اے
خواجہ محمد،ایم پی اے
رشید احمد بھیا،ایم پی اے
سہیل محمود،ایم پی اے
ڈاکٹررفیق عیسانی،ایم این اے
سیدامین الحق،ایم این اے
جام معشوق علی،ایم این اے
ٓامیرحیدرشاہ،ایم پی اے
ملک اسدسکندر،ایم این اے
سردارسلیم جان مزاری،ایم پی اے
غلام حسین انڑ،ایم پی اے
آغاغلام علی بلیدی،ایم پی اے
علی محمد ہنگوڑو،ایم پی اے
حاجی خان چاچڑ،ایم پی اے
آغاطارق پٹھان،ایم پی اے
عبدالسلام شیخ،ایم پی اے
عابداختر،ایم پی اے
قاضی فیاض محمد،ایم پی اے
حسام الدین
رشید خان
محمد حبیب
فقیرمحمد میمن
سید شاہد میاں
محمد ارشاد
محمد عابد
احمد سلیم
انیس احمد ایڈووکیٹ


Share

Kismat Khan

ریسرچر،کانٹینٹ پروڈیوسر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے