نوازشریف،مریم نواز،حسین نوازاور بیگم کلثوم نوازنے توشہ خانہ سے کون کون سے تحائف لئے؟
کابینہ ڈویژن کی جانب سے توشہ خانہ کے پبلک کردہ ریکارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف،انکے بیٹے حسین نواز،بیٹی مریم نواز اوراہلیہ مرحومہ کلثوم نواز کی جانب سے توشہ خانہ سے مفت یا کوڑیوں کے بھاؤ کئی قیمتی ترین تحائف کو گھر لے جایا گیا ہے۔
مفت تحائف کی تفصیل
توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق نوازشریف خاندان کے افراد کی جانب سے توشہ خانہ سے کل 28تحائف کو مفت لے جایا گیا۔ نوازشریف19،کلثوم نواز8جبکہ مریم نواز ایک تحفے کو بغیر کسی ادائیگی کے توشہ خانہ سے لے گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نے1997ء میں سپریم کورٹ ججوں کو آپس میں کیسے لڑایا تھا؟
نوازشریف خاندان کے حوالے سے سرکاری دستاویزات میں فراہم کردہ معلومات کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
نوازشریف
سابق وزیراعظم نوازشریف نے توشہ خانہ سے کل 19تحائف مفت اپنی ملکیت میں لئے جبکہ انکی جانب سے دیگر مہنگے ترین تحائف کو توشہ خانہ سے سستے داموں خریدا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوج کی مبینہ ڈکیت سیاستدانوں بارے فہرست جو مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ میں پیش کی تھی
سال2008ء
سال2008ء میں نوازشریف کو تحفے میں ایک مرسڈیز بینز کار ملی۔ اس کار کی مالیت ساڑھے42لاکھ لگوائی گئی۔نوازشریف نے صرف 6لاکھ چھتیس ہزار میں یہ گاڑی اپنی ملکیت میں لے لی۔

سال2013ء
سال2013ء میں نوازشریف نے درج ذیل تحائف یا تو مفت یا پھر معمولی قیمت کی ادائیگی کے بعد اپنی ملکیت میں لئے۔
ایک رولیکس گھڑی،جسکی مالیت گیارہ لاکھ پچاسی ہزار روپے تھی صرف2لاکھ43ہزار میں اپنے قبضہ میں لی
ایک کارپٹ اور دیگر سامان صرف چھ ہزار سات سو روپے ادا کرکے اپنے گھر لے گئے۔ ان تحائف کی تخمینہ شدہ مالیت ساڑھے43ہزار تھی۔
آٹھ ہزار مالیت کا تحفے میں ملنے والا گلدان مفت لے گئے
چھ ہزار مالیت کا گلاس باکس مفت لے گئے
ایک ڈیکوریشن پیس اور ایک قرآن پاک نوازشریف نے صرف2ہزار کی ادائیگی کرکے اپنی ذاتی ملکیت میں لیا۔
کف لِنکس کا ایک جوڑا
کویت کے مرکزی بینک کے چار یادگاری سکے
یہ بھی پڑھیں: حمودالرحمن کمیشن نے فوجی افسران کی عیاشی اورغیراخلاقی سرگرمیوں پرکیالکھاتھا؟
سال2014ء
سال2014ء میں نوازشریف نے درج ذیل تحائف یا تو مفت یا پھر معمولی قیمت کی ادائیگی کے بعد اپنی ملکیت میں لئے۔
ایک عدد گھڑی،جسکی مالیت ساڑھے سات لاکھ روپے تھی صرف ڈیڑھ لاکھ میں اپنی ملکیت میں لی۔
سال2015ء
سال2015ء میں نوازشریف نے درج ذیل تحائف یا تو مفت یا پھر معمولی قیمت کی ادائیگی کے بعد اپنی ملکیت میں لئے۔
ساڑھے10لاکھ مالیت کی قیمتی گھڑی
پرفیوم کی دوبوتلیں
ایک کلوگرام اود کی لکڑی
نوازشریف نے ان تینوں تحائف کو 2لاکھ40ہزار کی ادائیگی کے بعد اپنی ملکیت میں لیا
تین عدد ڈیکوریشن پیس مفت اپنی ملکیت میں لئے
پائن ایپل کا ایک باکس مفت لیا
ایک شال مفت لی
ایک گلوب ماڈل مفت لیا
دو عدد پینٹنگ مفت لی
دو عدد گلدان مفت لئے
ایک ٹریکٹر ماڈل مفت لیا
ایک عدد فوٹو فریم مفت لیا
ایک عدد گاؤن مفت لیا
ایک ٹی سیٹ مفت لیا
ایک عدد آئس کریم سیٹ مفت لیا
ایک عدد کول Samovarسیٹ
ایک عدد کارپٹ

سال2016ء
سال2016ء میں نوازشریف نے درج ذیل تحائف یا تو مفت یا پھر معمولی قیمت کی ادائیگی کے بعد اپنی ملکیت میں لئے۔
بیس لاکھ کی ایک گھڑی
دولاکھ کا ایک پین
ایک کروڑ95لاکھ کی انگوٹھی
کف لنکس کا جوڑا
ایک عددتسبیح
(یہ تمام تحائف نوازشریف نے صرف 76لاکھ کی ادائیگی سے اپنے قبضہ میں لئے)
ایک عدد کٹورا مفت لیا
روایتی کشتی کا ایک ماڈل مفت لیا
دو عدد کارپٹ مفت لئے
کشتی کا ایک ماڈل مفت لیا
یہ بھی پڑھیں: زرداری نے مُردے سے اپنی اِمپورٹڈ گاڑیوں کی ڈیوٹی کیسے بھروائی؟
بتیس لاکھ کی ایک گھڑی،پچاس لاکھ کا ایک عدد پین،سونے اور ہیرے کی ایک عدد انگوٹھی مالیت اسی لاکھ روپے،ایک سونے اور ہیرے کی تسبیح مالیت دو لاکھ روپے اور ہیرے کے کف لنکس مالیت پچاس لاکھ کوصرف 32لاکھ اٹھاسی ہزار میں اپنے گھر لے گئے
مسجد کا ماڈل
ترکمانستان کی ایک عدد کارپٹ
ایک قرآن مجید
سونے کی ایک تلوارمالیت چار لاکھ
ایک عدد تسبیح
سونے کا ایک پین
ایک ٹیبل کلاک
اود
ایک عدد گھڑی
ایک رولیکس گھڑی لیڈیز مالیت 12لاکھ
ایک رولیکس گھڑی جینٹس مالیت ساڑھے8لاکھ
پرفیوم کی چھ بوتلیں
سال2017ء
سال2017ء میں نوازشریف نے درج ذیل تحائف معمولی قیمت کی ادائیگی کے بعد اپنی ملکیت میں لئے۔
ہیرے کا ایک عدد ہار اورایک ٹیبل واچ مالیت ساڑھے10لاکھ کو صرف دو لاکھ روپے دیکر اپنے قبضہ میں لیا
ایک عدد رولیکس گھڑی جسکی مالیت 40لاکھ روپے تھی، کو صرف 8لاکھ روپے دیکر اپنے قبضہ میں لیا۔
بیگم کلثوم نواز
بیگم کلثوم نوا ز نے سال2013ء تا 2017ء کے عرصہ میں توشہ خانہ سے کل8تحائف مفت لئے جبکہ بقیہ مہنگے ترین تحائف کو کوڑیوں کے بھاؤ خریدا۔
سال2013ء
سال2013ء میں بیگم کلثوم نوازنے درج ذیل تحائف یا تو مفت یا پھر معمولی قیمت کی ادائیگی کے بعد اپنی ملکیت میں لئے۔
تحفے میں ملنے والے ’قہوہ سیٹ‘ کو مفت میں اپنی ملکیت میں لیا۔
ایک پیالہ مفت اپنی ملکیت میں لیا۔
کینڈل اسٹینڈ کا جوڑا مفت میں توشہ خانہ سے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری کا توشہ خانہ اسکینڈل
سال2014ء
سال2014ء میں بیگم کلثوم نوازنے درج ذیل تحائف معمولی قیمت کی ادائیگی کے بعد اپنی ملکیت میں لئے۔
تین لاکھ اسی ہزار کی گھڑی صرف 74ہزار میں اپنی ملکیت میں لی۔
سال2015ء
سال2015ء میں بیگم کلثوم نوازنے درج ذیل تحائف یا تو مفت یا پھر معمولی قیمت کی ادائیگی کے بعد اپنی ملکیت میں لئے۔
سونے کا بڑا ہارجس کی تخمینہ شدہ قیمت 4لاکھ65ہزار تھی اورایک عدد گولڈ اور پرل بریسلٹ جسکی تخمینہ شدہ مالیت ایک لاکھ53ہزار روپے تھی۔بیگم کلثوم نواز نے ایک لاکھ21ہزار کی ادائیگی کی اور ان دونوں قیمتی تحائف کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔
اسکے علاوہ بیگم کلثوم نواز نے اسی برس درج ذیل تحائف کو بھی اپنے قبضہ میں لیا:۔
ایک عدد سونے کا ہار
دو عدد موتیوں کے ہار
ایک گلدان
دو آڈیو سی ڈیز
دو عدد جیولری سیٹ ساڑھے تین ہزار میں گھر لے گئیں
تیسرا جیولری سیٹ مفت اپنی ملکیت میں لیا
ایک عدد چاندی کا ہارمفت اپنی ملکیت میں لیا
پائن ایپل کے دو باکس مفت لئے
چینی پینٹنگ مفت
سال2016ء
سال2016ء میں بیگم کلثوم نوازنے درج ذیل تحائف یا تو مفت یا پھر معمولی قیمت کی ادائیگی کے بعد اپنی ملکیت میں لئے۔
ساڑھے5کروڑ مالیت کے ایک ہار،کان کی بالی اورایک عدد بریسلٹ ایک کروڑ روپے میں لے گئیں
چاندی کا ڈیکوریشن پیس
سونے کا ایک عدد ہار
سونے کی ایک عدد انگوٹھی
ایک عدد جیولری سیٹ
ایک ہینڈبیگ
ایک عدد شال
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کا وہ ایک شاہی حکم جو پی آئی اے کو320کروڑ روپے میں پڑا
سال2017ء
سال2017ء میں بیگم کلثوم نوازنے درج ذیل تحائف یا تو مفت یا پھر معمولی قیمت کی ادائیگی کے بعد اپنی ملکیت میں لئے۔
ایک عدد ہار
ائیرٹاپس
حسین نواز
سال2017ء میں نوازشریف کے بیٹے حسین نوازنے درج ذیل تحائف یا تو مفت یا پھر معمولی قیمت کی ادائیگی کے بعد اپنی ملکیت میں لئے:۔
ایک عدد باکس جس میں ایک رولیکس گھڑی اور کف لنکس کا جوڑا تھا،جس کی مالیت 9لاکھ چالیس ہزار تھی کو حسین نواز نے صرف ایک لاکھ 86ہزار روپے دیکر اپنے قبضے میں لے لیا
مریم نواز
مریم نوازسال2015ء میں تحفہ میں ملنے والے پائن ایپل کے باکس کو مفت اپنے ساتھ لے گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ اے کو 881ایکڑ سرکاری زمین 18پیسے کے ریٹ پر الاٹ کرنے کا میگا اسکینڈل
نوازشریف خاندان نے توشہ خانہ سے کتنی گھڑیاں لیں؟
توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق نوازشریف،انکی اہلیہ کلثوم نواز اور بیٹے حسین نواز نے توشہ خانہ سے کروڑوں مالیت کی کل12گھڑیاں سستے داموں خریدیں۔ دستاویزات کے مطابق نوازشریف نے توشہ خانہ سے10جبکہ کلثوم نواز اور حسین نواز نے ایک ایک گھڑی خریدی۔

ریسرچر،کانٹینٹ پروڈیوسر
