مردم شماری کی منظوری اور انتخابات:12اہم ترین سوالات اُٹھ گئے
ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کے بعد پاکستان میں آئین کے مطابق انتخابات کے انعقاداور جمہوری عمل کی سند پر اہم سوالات نے جنم لے لیا ہے۔ اس حوالے سے اٹھنے والے12 اہم ترین سوالات کچھ یوں ہیں:۔
پہلاسوال:یکم مارچ2023ء سے مردم شماری کا عمل شروع ہوا،پانچ بارتوسیع کے بعد 15مئی کو مردم شماری مکمل ہوگئی،انتخابی سال میں مردم شماری کی منظوری کے عمل میں غیرمعمولی تاخیر کا مظاہرہ کیوں کیا گیا؟
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کا وہ ایک شاہی حکم جو پی آئی اے کو320کروڑ میں پڑا
دوسراسوال:حکومت جانتی تھی کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیوں اور اس سے منسلک دیگر امور کیلئے وقت درکار ہوگا،یہ جانتے ہوئے بھی انتہائی تاخیر سے جاتے جاتے مردم شماری کی منظوری کیوں دی گئی؟

تیسر اسوال:کیا غیرمنتخب نمائندے(نگران سیٹ اَپ)مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کی منظوری جیسے بڑے فیصلوں کا حصہ اور سبب بن سکتے ہیں؟آئین کا کیا تقاضا ہے؟
چوتھاسوال:مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیوں،ان سے جنم لینے والے اعتراضات کے حل کیلئے کتنا عرصہ درکار ہوگا؟؟
پانچواں سوال:مردم شماری کے نتیجے میں صوبوں کی قومی اسمبلی کی سیٹوں میں کمی بیشی کی صورت میں آئین میں ترمیم کی ضروت پڑ گئی تو یہ کیسے کی جائے گی؟اگر ایسا بحران کھڑا ہوگیا تو اس سے کیسے نمٹا جائے گا؟؟


چھٹاسوال:ترمیم کی صورت میں قومی اسمبلی نہیں ہوگی،آئین میں متعین سیٹوں کی تعداد میں تبدیلی کی منظوری نہیں مل سکے گی،اس صورت میں الیکشن کا انعقاد کس قانون کے تحت اور کیسے ممکن ہوسکے گا؟
یہ بھی پڑھیں: زرداری کی جانب سے بینظیر بھٹو کے پلاٹ پر قبضے کا اسکینڈل
ساتواں سوال:جب آئینی ترمیم نہیں ہوپائے گی توکیا نئی مردم شماری کی منظوری ملک کو نئے آئینی بحران میں نہیں دھکیل دے گی؟؟
آٹھواں سوال: آئینی ترمیم کی ضرورت پڑنے کی صورت میں کیا کیا جائے گا؟کیا ملک طویل مدت کیلئے غیرمنتخب نگرانوں کے رحم و کرم پر ہوگا؟ اس صورتحال سے کیسے نکلا جائے گا؟
نواں سوال:نگران سیٹ اَپ60یا90روز سے تجاوز کرے گاتو اسکی آئینی اور قانونی حیثیت کیا ہوگی؟؟
دسواں سوال: کیا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے غیرمنتخب وزرائے اعلیٰ،جن کے نگران دورِ حکومت کی آئینی مدت بھی ختم ہوچکی ہے، کو مشترکہ مفادات کونسل میں بٹھا کر مردم شماری کی منظوری جیسے بڑے اوردوررس نتائج کے حامل فیصلے کرانے سے مستقبل میں آنیوالے نگران سیٹ اَپ(غیر منتخب افراد) کو اسی نوعیت کے بڑے فیصلے کرنے کا بھاری اختیار دینے کی روایت نہیں ڈال دی گئی؟
یہ بھی پڑھیں: امریکی جاسوس ریمنڈڈیوس کی پاکستانی جیل سے امریکہ روانگی کی تفصیلی کہانی
گیارہواں سوال:کیاپنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئین کے مطابق الیکشن نہ کروا کر، اور اب مردم شماری کے بہانے وفاق اور چاروں صوبوں میں الیکشن میں مزید تاخیر کا جوازگھڑ کرپاکستان میں ”نظریہ ضرورت“ کے دور کی تجدید کردی گئی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نے پاکستان کو لندن کے ایک ہوٹل سے چلانے پر 3لاکھ28ہزارڈالرزخرچ کئے
بارہواں سوال:پیپلزپارٹی اور ن لیگی وزراء مشترکہ مفادات کونسل اجلاس سے قبل الیکشن پرانی مردم شماری پر کرانے کے بیانات دیتے رہے۔ اچانک مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں سب نئی مردم شماری کی منظوری پر کیسے راضی ہوگئے؟؟اس بڑے یوٹرن کے پسِ پردہ کیا ہے؟

ریسرچر،کانٹینٹ پروڈیوسر
