لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف الزامات!!
سپریم کورٹ حکم نامے کے مطابق ٹاپ سٹی کے
مالک معیز احمد خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی
پر درج ذیل 7الزامات عائد کئے تھے:۔
1۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی ہدایات
پر آئی ایس آئی اور پاکستان رینجرز (پنجاب)نے
انکی رہائش گاہ اور کاروباری دفاتر پر چھاپے مارے
2۔معیز احمد خان اور انکی فیملی کے افراد کو
مبینہ طور پر حراست میں لیاگیا
3۔معیز احمد خان اور انکے فیملی ممبرز سے مبینہ طور
انکی propertiesچھینی گئیں
4۔معیز احمد خان سے مبینہ طور انکی
کاروباری propertiesچھینی گئیں
5۔مبینہ طورمعیز احمد خان کو اپناکاروبار
ٹاپ سٹی ہاؤسنگ اسکیم کو اپنے نامزدافراد
کے نام منتقل کرنے پرمجبور کیاگیا
6۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید
نے مبینہ طور معیز احمد خان،انکی فیملی اور
ملازمین کیخلاف جھوٹے کیسز درج کروائے
7۔جنرل ریٹائرڈ فیض حمید،انکے زیرکمان افراداور پاکستان
رینجرز (پنجاب) نے مبینہ طور مسلح افواج میں خدمات
کے دوران اپنے عہدوں کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا

ریسرچر،کانٹینٹ پروڈیوسر
