عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کے چند اہم نکات!!
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 4اگست2023ء کو سابق وزیراعظم عمرا ن خان کی درخواستوں پر جاری کئے جانیوالے توشہ خانہ کیس فیصلے کے چند اہم نکات کی تفصیل کچھ یوں ہے:۔
درخواست گزار عمرا ن خان کے فاضل وکیل کایہ کہنا درست ہے کہ انہیں سنا نہیں گیا،اس لئے معاملہ کو تازہ فیصلے کیلئے واپس ٹرائل کورٹ بھیجنا مناسب ہوگا
ایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاور کی عدالت سے کیس کو ٹرانسفر کرنے کا کوئی جواز نہیں
عدالت کو بتایا گیا ہے کہ کیس میں کل حتمی دلائل ہونگے۔ جب عدالت معاملہ کو حتمی دلائل کیلئے فکس کرے تو درخواست گزار معاملہ میں مثبت طور پر دلائل دیں
ٹرائل کورٹ معاملہ پر فیصلہ کرتے ہوئے ریفرشدہ پٹیشنز میں اٹھائے گئے امور کو نمٹائے
محض ٹرائل کے تیزرفتار انعقاد سے جج کا تعصب ظاہر نہیں ہوتا۔غلط حکم ناموں کا بھی یہ مطلب نہیں ہوتا کہ پریذائڈنگ افسر کسی طرح سے متعصب ہے
فیس بک اکاؤنٹ پر موجود پوسٹیں بھی بادی النظر میں مستند یا حقیقی نظر نہیں آتیں،خاص کر اس وقت جب پریذائڈنگ افسر نے انکی کھل کر تردید کر دی ہو
ایف آئی اے نے عدالتی حکم نامہ کے بعد جو رپورٹ جمع کرائی اسکے مطابق لِنک کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسکرین شاٹس کی صداقت کا تعین نہیں کیا جا سکتا
مکمل فیصلہ پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

ریسرچر،کانٹینٹ پروڈیوسر
