منگل, نومبر 3, 2026
تاریخی رپورٹس

ماضی میں کس چف جسٹس کا نوٹی فیکیشن حلف اٹھانے سے کتنے روز قبل جاری ہوا؟

Share

موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ میں صرف گیارہ روز رہ گئے ہیں مگر حکومت نے تاحال سینئرپیونی جج جسٹس منصور علی شاہ کے بطور چیف جسٹس تقررکا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔مجوزہ آئینی ترمیم اوراس کے نتیجے میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبروں کے تناظر میں نئے چیف جسٹس کے تقرر کا نوٹیفکیشن نہ ہونا ایک معمہ ہے۔ یاد رہے موجودہ آئینی ڈھانچے کے تحت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 25اکتوبر2024ء ہے۔

ماضی میں کس کا نوٹیفیکیشن کب ہوا؟
گزشتہ گیارہ برس کے دوران(سال2013ء سے ابتک) کل9جج صاحبان چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز ہوئے اور سب کے تقرر کا نوٹیفیکیشن انکے عہدہ سنبھالنے سے کئی روز قبل جاری ہوا۔ان 9جج صاحبان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ ان کے تقرر کا نوٹیفیکیشن عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے لگ بھگ تین ماہ قبل ہوگیا تھا۔ باقی کے8جج صاحبان کے تقرر کا نوٹیفیکیشن انکے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے ایک ہفتے تاچار ہفتے قبل ہوا۔

1۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بطور چیف جسٹس تقرر کا نوٹیفیکیشن21جون2023ء کو ہوا۔ انہوں نے17ستمبر2023ء کو بطور چیف جسٹس حلف اٹھایا۔۔یوں عہدہ سنبھالنے سے 88روز قبل انکا نوٹیفیکیشن ہوگیاتھا۔

Notification of Justice Qazi Faez Isa as CJP

2۔جسٹس عمرعطا بندیال
13جنوری2022ء کو صدر عارف علوی نے بطورچیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دی۔۔2فروری2022ء کو منصب سنبھالا۔یوں بطور چیف جسٹس آف پاکستان عہدہ سنبھالنے سے 21روز قبل تعیناتی کی منظوری ہوگئی۔

3۔جسٹس گلزار احمد
4 دسمبر2019ء کوبطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفیکیشن ہوا۔۔21دسمبر2019ء کو عہدہ سنبھالا۔۔تعیناتی حلف سے17روز قبل کنفرم ہوگئی تھی۔

Notification of Justice Gulzar Ahmad appointment as CJP

یہ بھی پڑھیں: امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی رِہائی میں آئی ایس آئی کا کردار

4۔جسٹس آصف سعید کھوسہ
2جنوری2019ء کو بطور چیف جسٹس نوٹیفیکیشن ہوا۔۔18جنوری2019ء کو عہدہ سنبھالا۔۔عہدہ سنبھالنے سے 16روز قبل تعیناتی کنفرم ہوگئی تھی

Tenures of 7 former Chief Justices of Pakistan

5۔جسٹس میاں ثاقب نثار
7دسمبر2016ء کو بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفیکیشن ہوا۔۔۔31دسمبر2016ء کو عہدہ سنبھالا۔۔عہدہ سنبھالنے سے 24روز قبل تعیناتی کنفرم ہوئی۔

6۔جسٹس انورظہیر جمالی
29اگست2015ء کو بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا۔۔10ستمبر2015ء کو عہدہ سنبھالا۔۔عہدہ سنبھالنے سے 13روز قبل نوٹیفیکیشن ہوا

7۔جسٹس جوادایس خواجہ
5اگست2015ء کو بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری ہوا۔۔۔17اگست 2015ء کو بطور چیف جسٹس حلف لیا۔ حلف اٹھانے سے 12روز قبل نوٹیفیکیشن ہوا۔صرف24روز چیف جسٹس رہے۔

یہ بھی پڑھئے: کیا سینئرجرنیلوں نے نوازشریف کو منشیات کی اسمگلنگ کا مشورہ دیا تھا؟

8۔جسٹس ناصر الملک
30جون2014ء کو بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفیکیشن ہوا۔۔۔6جولائی2014ء کو بطور چیف جسٹس حلف لیا۔۔چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالنے سے صرف ایک ہفتہ قبل نوٹیفیکیشن ہوا

9۔جسٹس تصدق حسین جیلانی
27نومبر2013کو بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفیکیشن ہوگیا۔۔12دسمبر2013ء کو حلف اٹھایا۔۔چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالنے سے 16روز قبل نوٹیفیکیشن ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مشرف نے بلیک میلنگ کیلئے سپریم کورٹ ججوں کی غیراخلاقی ویڈیوزبنوائی تھیں؟


Share

Kismat Khan

ریسرچر،کانٹینٹ پروڈیوسر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے