منگل, نومبر 3, 2026
عدالتی فیصلے

دوبارہ گنتی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ!

Share

ری کاؤنٹنگ کیس میں سپریم کورٹ کے 12 اگست 2024ء کے فیصلے کے چند اہم نکات۔

الیکشنز ایکٹ2017ء کے سیکشن 95(5)کے مطابق جب جیتنے والے اور ہارنے والے امیدوار کے ووٹوں کے درمیان کل ڈالے گئے ووٹوں کے پانچ فیصد سے کم کا فرق ہو تو consolidationپروسیڈنگز سے قبل آر اوتحریری درخواست پر ایک یا زیادہ پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کرے گا:پیرا2

جب جیتنے والے اور ہارنے والے امیدوار کے ووٹوں کے درمیان قومی اسمبلی کے حلقے میں 8ہزار/صوبائی حلقے میں 4ہزار کا فرق ہو تو بھی consolidationپروسیڈنگز سے قبل آر اوتحریری درخواست پر ایک یا زیادہ پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کرے گا:پیرا2

یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ان حلقوں میں جیتنے والے اور ہارنے والے امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں کا فرق قانون میں بیان شدہ شرح/تعداد سے کم ہے:پیرا3

ان حلقوں کے حوالے سے آر اوز کی جانب سے یہ نہیں کہا گیا کہ چونکہ نتائج کی consolidationہوچکی تھی،اسلئے دوبارہ گنتی کی درخواستیں نہیں دی جا سکتی تھیں:پیرا26

کچھ حلقوں میں آراوزکی جانب سے کہا گیا کہ جتھے جمع ہوگئے تھے،جن کی وجہ سے دوبارہ گنتی نہیں ہوسکی:پیرا26

آر اوز جتھوں کے سامنے نہ اپنے اختیارات کو سرنڈر کرسکتے ہیں نہ ہی دوبارہ گنتی کے فرض کو پسِ پشت ڈال سکتے ہیں:پیرا27

اگر اسے مان لیا جائے تو بہت ہی خطرناک نظیرقائم ہوجائے گی جس سے لاقانونیت کا سہارا لینے والوں کے ہاتھوں ’ری کاؤنٹنگ‘ کا عمل بے معنی ہوجائے گا:پیرا27

ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کو صرف اس وقت invokeکیا جاسکتا ہے جب درخواست گزار متاثرہ شخص ہو۔یہ ناقابل فہم ہے کہ بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی سے کوئی کیسے متاثرہ شخص ہوسکتا ہے؟: پیرا 30

آئین نے قانون کے تحت الیکشن کرانے کا فریضہ ہائیکورٹ کی بجائے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سونپ رکھا ہے:پیرا 32

الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے۔اس کا چیئرمین اور ممبران احترام کے قابل ہیں۔پیرا35

بدقسمتی سے ہائیکورٹ کے کچھ فاضل ججز نے اس حقیقت کو نظرانداز کرکے تضحیک آمیز ریمارکس جاری کئے:پیرا35

ہر آئینی ادارہ اور آئینی عہدیدار بلکہ ہر شخص عزت اورcourtesy کا حق دار ہے۔ادارے عزت سے پیش آئیں تو انکے مقام میں اضافہ ہوتا ہے:پیرا35


Share

Kismat Khan

ریسرچر،کانٹینٹ پروڈیوسر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے