منگل, نومبر 3, 2026
عدالتی فیصلے

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف جج ہمایوں دلاور کا فیصلہ

Share

سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 5اگست2023ء کو جاری کیا گیا۔ فیصلہ اسلام آباد ویسٹ کی عدالت کے ایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاور کی جانب سے جاری کیا گیا۔جج ہمایوں دلاور کے فیصلہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف عائد الزامات ثابت ہوگئے ہیں جس پر انہیں تین برس قیداورایک لاکھ جرمانہ کی سزاسنائی گئی ہے۔

ٹرائل کورٹ فیصلہ کے بعد عمران خان کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ اس کیس میں سزا یافتہ ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی پانچ برس کیلئے نااہل ہوچکے ہیں۔

فیصلے کے اہم نکات!!

جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ میں لکھا ہے کہ:۔

  • عدالت بہت زیادہ قائل ہے کہ شکایت کنندہ کی جانب سے بااعتماداور پختہ شواہد پیش کئے گئے،اسلئے ملزم کیخلاف الزام ثابت ہوگیا ہے
  • چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف سے متعلق جو معلومات فراہم کیں ان میں دھوکہ دہی کی۔ یہ معلومات غلط ثابت ہوئیں
  • چیئرمین پی ٹی آئی قومی خزانے سے ملنے والے فوائد کو جان بوجھ کر چھپا کرکرپٹ پریکٹسزکے مرتکب پائے گئے
  • ملزم کو الیکشنز ایکٹ2017ء کے سیکشن 174کے تحت تین برس سادہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاتی ہے

  • ثابت ہوچکا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے اشیاء خریدیں اور انہیں اپنی جانب سے دائرشدہ متعلقہ فارم B میں ظاہر نہیں کیا
  • شبہ سے بالاتر ثابت ہوچکا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مالی سال2018-19اور2019-20کے دوران فارم B دائر کرتے ہوئے اپنے اثاثوں بارے غلط بیانی کی
  • مالی سال2018-19ء کے فارمBمیں چیئرمین پی ٹی آئی نے چار بکریاں ظاہر کیں لیکن زیادہ فنانشل اہمیت کے حامل اثاثوں کی خریدوفروخت کو ظاہر نہیں کیا
  • چیئرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی شک و شبہ سے بالاتر ثابت ہوچکی ہے

ٹرائل کورٹ فیصلہ کی مکمل کاپی پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں


Share

Kismat Khan

ریسرچر،کانٹینٹ پروڈیوسر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے